جی آئی جے این اردو میں صحافیوں کے تحفظ کی تشخیص کا آلہ پیش کر رہا ہے

1 year ago 46

صحافیوں اور خاص طور پر تفتیشی صحافیوں کے لیے سیکورٹی ضروری ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنا، اس کی پیچیدگیوں کو سمجھنا ہی مشکل ہو سکتا ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے، جی آئی جے این نے فورڈ فاؤنڈیشن کے ماہرین کے ساتھ مل کر فورڈ کے سائبرسیکورٹی اسسمنٹ ٹول (کاٹ) کو واچ ڈاگ جرنلزم گروپس کے استعمال کے لیے ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارا نیا جرنلسٹ سیکورٹی اسسمنٹ ٹول (جے ساٹ)، جس کا ایک درجن زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے، آپ کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے طریقے کے بارے میں سفارشات کے ساتھ، کسی تنظیم کی اصل اور ڈیجیٹل سییورٹی کی طاقت اور لچک کی آن لائن تشخیص پیش کرتا ہے۔

اپنی تنظیم کی سیکورٹی کی حالت کے بارے میں جانے کے لیے یہاں تشخیص مکمل کریں۔ اس میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ اس کے لیے آپ کی ٹیم کے کئی اراکین بشمول آپریشنز سٹاف یا فیصلہ سازوں سے معلومات درکار ہوتی ہیں۔ اس کے بعد آپ کو ایک سکور ملے گا جو آپ کو ان اقدامات کو ترجیح دینے میں مدد کرے گا جن سے آپ کی تنظیم کو زیادہ محفوظ بن سکتی ہے۔

ٹریننگ سیشن دستیاب ہے۔

جرنلسٹ سیکورٹی اسسمنٹ ٹول اردو میں دستیاب ہے اور، جی آئی جے این نے صحافیوں کو اس کا بہترین استعمال کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک تربیتی سیشن رکھا ہے۔ ویبنار جمعرات، 26 جنوری، شام 6 بجے PKT / 6.30pm IST پر ہو گا۔ ٹرینرز میٹ ہینسن (فری لانس رائٹر اور ایڈیٹر)، رونا سینڈوک (آزاد سیکیورٹی ریسرچر)، پونم اگروال (آزاد صحافی، انڈیا)، عمر چیمہ (دی نیوز، پاکستان) ہوں گے۔ شرکاء (صرف صحافی!) کو اس لنک کا استعمال کرتے ہوئے پیشگی اندراج کرنا ہو گی۔ سیشن میں اپنے سیکورٹی سوالات ضرور ساتھ لائیں۔

سیشن کے لیے رجسٹر کریں

تاریخ: جمعرات،  26th January 

وقت:  6pm PKT / 6.30pm IST

ہمیں بتائیں کہ کیا جے ساٹ آپ کے لیے مددگار تھا، یا اگر آپ کے پاس اس کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز ہیں تو آپ ہمیں hello@gijn.org پر لکھ سکتے ہیں۔

The post جی آئی جے این اردو میں صحافیوں کے تحفظ کی تشخیص کا آلہ پیش کر رہا ہے appeared first on Global Investigative Journalism Network.

Read Entire Article